امریکا نےحملہ کیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران
اگر امریکا نے ایک بار پھر صہیونی جال میں پھنس کر ایران کے خلاف جارحیت کی تو ہم اس کے خلاف نئے محاذ کھولیں گے، ترجمان ایرانی فوج
فائل فوٹو
تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے کو خلیجی ممالک کی درخواست پر مؤخر کرنے کے دعوے پر ایران کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکی صدر کو متنبہ کیا ہے کہ ہمارے جوانوں کی انگلیاں ٹریگر دبانے کے لیے تیار ہیں۔ دوبارہ حملہ ہوا تو فیصلہ کن اور بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔
ادھر ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایک بار پھر صہیونی جال میں پھنس کر ایران کے خلاف جارحیت کی تو ہم اس کے خلاف نئے محاذ کھولیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اور اب جنگ نئے طریقوں اور جدید ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جائے گی جس کا دشمن کو اندازہ بھی نہیں ہوگا۔ ایک ایک ایرانی اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ امریکا کا منگل کے روز ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا پورا ارادہ تھا لیکن خلیجی ممالک کی درخواست پر نئے حملے مؤخر کردیے۔