روسی صدر پیوٹن سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

روسی صدر پیوٹن، چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر چین پہنچے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

فائل فوٹو

بیجنگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ پہنچنے پر روسی صدر پیوٹن کا استقبال کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق روسی صدر پیوٹن، چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر چین پہنچے ہیں۔وزارات خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں صدر دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔