امید ہے ایران سے جلد معاہدہ طے پا جائے گا ،مارکو روبیو
امریکہ سے معاہدہ کرنے کے لیے ایران کو فیصلہ کرنا ہے ، سویڈن میں صحافیوں سے بات
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سویڈن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران جا رہے ہیں، ان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور امید ہے ایران سے جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران سے مذاکرات پاکستانی کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکہ سے معاہدہ کرنے کے لیے ایران کو فیصلہ کرنا ہے۔