رب کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو:خطبہ حج

اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو جبکہ اس بات پر بھی زور دیا کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے۔

May 26, 2026 · اہم خبریں
رب کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو:خطبہ حج

رب کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو:خطبہ حج

مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ علی عبدالرحمان الحذیفی نے خطبہ حج میں امت مسلمہ کو تقویٰ، توحید اور عہد کی پاسداری کی تلقین کی،

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہرایا جائے۔

انہوں نے کہااے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو جبکہ اس بات پر بھی زور دیا کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے۔

شیخ علی عبدالرحمان الحذیفی نے کہا کہ اے ایمان والوعہد کی پاسداری کرو،توحید پر عملدرآمد کرنا اہل ایمان کا خاصہ ہے،

اللہ تعالیٰ نے تقویٰ اختیار کرنے والوں کو جنت کی بشارت دی ہے۔