ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازِ عید کے اجتماعات میں شرکت کی جہاں ملک کی سلامتی، امن، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری اپنے عزیز و اقارب اور ضرورت مند افراد میں گوشت تقسیم کرکے خوشیاں بانٹ رہے ہیں، جبکہ مختلف فلاحی ادارے بھی قربانی کا گوشت مستحق خاندانوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔