امریکہ ایران جنگ بندی مذاکرات کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے محتاط بیان کے بعد منڈی میں اتار چڑھاؤ

May 29, 2026 · اہم خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے مذاکرات کی امیدوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تاہم قیمتوں میں یہ کمی محدود رہی، کیونکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان کے بعد منڈی میں محتاط رجحان دیکھا گیا، جنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اگرچہ معاہدے کے قریب ہیں لیکن ابھی کوئی حتمی ڈیل نہیں ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو برینٹ کروڈ آئل فیوچرز 35 سینٹس یا 0.37 فیصد کمی کے ساتھ 93.36 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کے سودے 63 سینٹس یا 0.71 فیصد کمی کے بعد 88.27 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔