اتنے دباؤ میں نہ لائیں کہ سسٹم سے نکلنے پرمجبور ہو جائیں:گوہر
اسکردو: بیرسٹر گوہر نے کہا انتخابی مہم روکنا اور لیڈرز کو پابند کرناجمہوریت کے خلاف ہے
June 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسکردو میں کارنر میٹنگ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا کہ جماعت کو اتنا دباؤ نہ دیا جائے کہ وہ سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہو جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم نہ چلانے دینا پری پول دھاندلی کے مترادف ہے، اور لیڈرز یا ایم این ایز کو روکنا یا صوبے سے باہر کرنا آئین اور جمہوریت کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ حلقوں میں ہارنے والے لوگ ووٹ لینے کے لیے آتے ہیں، لیکن گلگت بلتستان کے خوددار عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔