گلگت بلتستان انتخابات میں نوازلیگ کے ووٹ آزاد امیدواروں سے بھی کم۔تیسرا نمبر
غیرحتمی نتائج میں پیپلزپارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے، مجموعی اعداد جاری
فائل فوٹو
گلگت بلتستان کے انتخابات میں ووٹوں کے تناسب سے پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے 30 فیصد ووٹ حاصل کیے ، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے 22 فیصد ووٹ لیے۔
رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے 8 فیصد ووٹ حاصل کیے ،آزاد امیدواروں کو مجموعی طور پر 29 فیصد ووٹ ملے۔
مزید بتایا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک پاکستان نے 4، 4 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی کے امیدواروں کو 2 فیصد ووٹ ملے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 11 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
مجموعی طور پر 5 لاکھ 22 ہزار 617 ووٹ ڈالے گئے، جن میں مختلف جماعتوں کے ووٹ اس طرح رہے:
پیپلز پارٹی: 1لاکھ 55ہزار620
آزاد امیدوار: 1لاکھ 47ہزار749
مسلم لیگ (ن): 1لاکھ 16ہزار529
استحکام پاکستان پارٹی: 40203
مجلس وحدت مسلمین: 22061
اسلامی تحریک پاکستان: 21362
جے یو آئی (ف): 11408
عوامی ورکرز پارٹی: 3819
جماعت اسلامی: 1261
پاکستان مسلم لیگ: 1038
پاکستان نظریاتی پارٹی: 790
ایم کیو ایم پاکستان: 261
پاکستان مرکزی مسلم لیگ: 134
عوامی نیشنل پارٹی: 53
پاکستان عوامی تحریک: 22
تحریک تحفظ پاکستان: 7