چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز کراچی پہنچ گئی

پی این ایس ایم ہنگور کی آمد، پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ

June 11, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کراچی : چین میں تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور کراچی پہنچ گئی۔

یہ آبدوز بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی اور جدید عسکری صلاحیتوں کی نئی علامت ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ کی تقریب ہوئی تھی۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا تھا کہ اہم بحری راستوں کا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ آبدوزیں بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔