باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

ترغاؤ برنگ میں سیکیورٹی نے علاقہ گھیر لیا

June 12, 2026 · قومی

فائل فوٹو

باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے ترغاؤ میں آئی ای ڈی دھماکے سے شہزادہ میاں ولد زر سید میاں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترغاؤ میں ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں 60 سالہ شہزادہ میاں ولد زر سید میاں جاں بحق ہوئے، جن کی لاش خار ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

ڈی ایس پی سعید الرحمن نے کہا کہ آئی ای ڈی دھماکے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق شخص کی شناخت شہزادہ میاں ولد زر سید میاں کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق ترغاؤ برنگ میں پیش آنے والے دھماکے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔