اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات،پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف
دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فائل فوٹو
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی دفتر خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کو ممکن بنانے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے پائیدار علاقائی امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی شراکت داری کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔