انڈس واٹر ٹریٹی: پانی قومی مفاد ہے،ہر قیمت پر تحفظ کا اعلان
پاکستان کا معاشی اور سماجی ڈھانچہ پانی، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی سے جڑا ہوا ہے،، سیکیورٹی ذرائع
فائل فوٹو
اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2026 کی قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کی اعلامیہ شرکاء کو پڑھ کر سنائی گئی جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پانی قومی مفاد ہے اور اسے ہر قیمت پر مکمل قومی طاقت کے ساتھ محفوظ رکھا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کا معاشی اور سماجی ڈھانچہ پانی، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی سے جڑا ہوا ہے، اس لیے اس کے تحفظ کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہوں گے وہ کیے جائیں گے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فوجی ردعمل،صلاحیت اور عزم پر کوئی شک نہیں،تاہم پاکستان نے بھارت کی انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کے خلاف مؤثر قانونی اور سفارتی جواب بھی شروع کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بہتر واٹر مینجمنٹ اور پانی کے ذخائر میں اضافہ لازمی ہے،اور زیادہ ڈیمز، نہریں اور بہتر ریگولیٹری نظام وقت کی ضرورت ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی آبی حوالے سے بیان بازی اندرونی سیاسی مجبوریوں کے تحت پاکستان مخالف بیانیہ بنانے کا حصہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت “معرکہ حق” میں عسکری طور پر ناکام رہا، سفارتی طور پر بھی کمزور پڑا، اور خود ساختہ “وشو گرو” بیانیہ بھی اندرونی سطح پر سوالات کی زد میں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت آبی معاملات پر بیان بازی اپنے دفاعی بجٹ اور سیاسی ساکھ بچانے کے لیے کر رہا ہے۔