پوپ لیو کی جانب سے امریکہ، ایران معاہدے کا خیرمقدم

بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنا بہتر ہوتا ہے۔

June 17, 2026 · بام دنیا

کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پوپ لیو نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے عارضی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ’خدا کا شکر ہے‘ کہ دونوں فریق جمعے کو اس معاہدے کو باضابطہ طور پر حتمی شکل دینے جا رہے ہیں۔

پوپ لیو اس سے قبل ایران کے ساتھ جنگ پر تنقید کرنے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منفی ردعمل کا سامنا کر چکے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ تنازعات کے مستقل خاتمے کا باعث بنے گا۔

انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی کئی مسائل باقی ہیں جنھیں حل کرنے کی ضرورت ہے، لیکن جنگ کے بجائے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنا بہتر ہوتا ہے۔