سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی

صوبائی وزراء، معاونینِ خصوصی، مشیروں، چیف سیکریٹری، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

June 17, 2026 · قومی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، معاونینِ خصوصی، مشیروں، چیف سیکریٹری، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور حکومتی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی رہنمائی میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور نئے مالی سال میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات شامل کیے گئے ہیں جبکہ محنت کش طبقے کے لیے کم از کم اجرت سے متعلق اہم فیصلے بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔