جی بی اسمبلی کے 2 حلقوں میں دوبارہ پولنگ کی درخواستیں مسترد

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے جی بی اے 13 استور 1 اور جی بی اے 16 دیامر 2 میں دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

June 17, 2026 · قومی

گلگت بلتستان میں الیکشن کمیشن نے دو حلقوں میں دوبارہ پولنگ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے جی بی اے 13 استور 1 اور جی بی اے 16 دیامر 2 میں دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

فیصلے کے مطابق جی بی اے 13 استور 1 میں مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی کی جیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ جبکہ جی بی اے 16 دیامر 2 پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی مکمل ہونے کے بعد حتمی نتیجہ جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان اسمبلی کے دیامر کے تین حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقہ 15 دیامر 1 سے آزاد امیدوار محمد دلپذیر 5962 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، حلقہ 17 دیامر 3 سے پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 8954 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ حلقہ 18 دیامر 4 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت الرحمان 6081 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔