جی بی حکومت سازی کیلئے پی پی کے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطے

وفاق میں اپوزیشن جماعتیں گلگت بلتستان میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں آئندہ دنوں میں مزید مشاورت متوقع ہے۔

June 17, 2026 · قومی

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف سے وابستہ کامیاب امیدواروں کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ حکومت سازی کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق وفاق میں اپوزیشن جماعتیں گلگت بلتستان میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں آئندہ دنوں میں مزید مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ بعض امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن کی حمایت حکومت سازی کے عمل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں سمیت مختلف جماعتیں اسمبلی میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حتمی حکومتی اتحاد اور سیاسی فیصلوں سے متعلق صورتحال آئندہ چند روز میں مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔