یو اے ای میں منشیات فروشی کا بڑا منصوبہ ناکام،10پاکستانیوں سمیت24گرفتار

مختلف شہروں میں بیک وقت چھاپوں کے دوران منشیات برآمد

June 17, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منشیات فروشی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں 10 پاکستانی، 8 بھارتی اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے نیٹ ورک کا مرکزی ملزم بیرون ملک بیٹھ کر پورا نظام چلا رہا تھا۔ کارروائیوں کے دوران ماریجوانا، ہیش آئل اور دیگر منشیات برآمد کی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ابوظبی، عجمان اور راس الخیمہ میں بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ ملزمان سے برآمد شدہ مواد فارنزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا۔