پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی ، وزیرپیٹرولیم
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے ریلیف کی امید ظاہر
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام نے امریکا ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا وعدہ ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت بھی ہے کہ جس حد تک ممکن ہوا قیمتیں کم کریں گے۔
وزیر پیٹرولیم کے مطابق عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہوگا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔