القادر ٹرسٹ کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر بھاری نفری تعینات

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی اپیلوں پر آج سماعت متوقع ہے،

June 18, 2026 · قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت سے قبل سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ عدالت کے اطراف پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی اپیلوں پر آج سماعت متوقع ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف اضافی رکاوٹیں اور خار دار تاریں بھی لگائی گئی ہیں۔

https://x.com/ahmad__bobak/status/2067483885810987354?s=20

سکیورٹی اقدامات کے باعث علاقے میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے اور اطراف میں پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

کیس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے مبینہ تصفیے کے معاملے میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات سامنے آئے تھے، جن کے خلاف اپیلوں پر عدالت میں کارروائی جاری ہے۔