باکو،آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،امدادی کارروائیاں جاری
فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
June 18, 2026 · قومی
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملک کی واحد آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے بعد امدادی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
آذربائیجان کی وزارتِ ہنگامی حالات کے مطابق فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ریفائنری ملک میں تیل کی واحد بڑی تنصیب ہے جو سالانہ تقریباً 65 لاکھ میٹرک ٹن خام تیل اور روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار بیرل تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔