کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشاری سرگرمیوں میں ملوث،شرپسندوں کی لیک آڈیو کال منظرعام پرآگئی

آڈیو میں مبینہ طور پر بعض سرکاری اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات اور عوامی سطح پر دباؤ بڑھانے سے متعلق مشاورت بھی شامل ہے۔

June 18, 2026 · قومی

 آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں مبینہ طور پر تنظیم کے بعض رہنماؤں کے درمیان ایک آڈیو کال لیک ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہڑتالوں، راستوں کی بندش اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں ملوث عناصر کے حوالے سے مسلسل شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

لیک ہونے والی آڈیو کال میں مبینہ طور پر دو افراد کو صورتحال کو مزید کشیدہ بنانے کی حکمت عملی پر گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے، جس میں مختلف مقامات پر بندشوں اور احتجاجی سرگرمیوں کو منظم کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈیو میں مبینہ طور پر بعض سرکاری اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات اور عوامی سطح پر دباؤ بڑھانے سے متعلق مشاورت بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے معاملات خطے میں امن و امان کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں، جبکہ شہری حلقے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب اور قانون کی پاسداری پر زور دے رہے ہیں۔