پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

June 18, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پیپلزپارٹی  اور ن لیگ کے درمیان گلگت  بلتستان  میں  حکومت  سازی  پر  اتفاق ہوگیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے  تصدیق کی ہےکہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔

نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ گزشتہ  روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات  اور  رابطوں کے بعد حکومت  سازی  پر اتفاق ہوا۔ پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ  سےگلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائےگی۔