پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 226 روپے 98 پیسے ہوگئی
پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے کمی ہوئی ہے
June 19, 2026 · کامرس
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے کمی ہوئی ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 245 روپے 16 پیسے سے 226 روپے 98 پیسےہو گئی۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے 16 پیسے کمی سے 268 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ حکومت کا ڈیزل پر 27 روپے لیوی بڑھانے کا پلان ہے ۔ پٹرول پرعائد اضافی لیوی 26 روپے کم کرکے ڈیزل پربڑھائی جائے گی ۔ ڈیزل پرلیوی بڑھانے کی وجہ سے پیٹرول پر صارفین کو کم ریلیف ملے گا۔