لاہور:مبینہ غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی دم توڑ گئی

مدیحہ کی طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ اسے قریبی نجی کلینک لے گئے، جہاں مبینہ طور پر اتائی ڈاکٹر نے بچی کو انجکشن لگایا۔پولیس

October 21, 2026 · قومی
لاہور:مبینہ غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی دم توڑ گئی

لاہور:مبینہ غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی دم توڑ گئی

لاہور کے علاقے سندر میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے بعد پانچ سالہ بچی مدیحہ زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ دار اتائی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق مدیحہ کی طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ اسے قریبی نجی کلینک لے گئے، جہاں مبینہ طور پر اتائی ڈاکٹر نے بچی کو انجکشن لگایا۔

انجکشن لگنے کے فوراً بعد بچی کی طبیعت مزید بگڑ گئی، جس پر اسے تشویشناک حالت میں سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دورانِ علاج وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد کلینک کا عملہ تالے لگا کر فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے اتائی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔