فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 34 روپے ہوگئی ۔
فائل فوٹو
کراچی: سونے کی قیمت میں فی تولہ 14 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی سامنے آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 34 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 410 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 205 تک پہنچ چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 149 ڈالرز کی کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس ہوچکی ہے۔