ایندھن کی بچت کے لیے نافذ اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم۔کاروبار ی لاک ڈاؤن پر بھی فیصلہ آگیا
کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
حکومت نے توانائی بچت سے متعلق بیشتر پابندیاں واپس لے لی ہیں،سرکاری ٹی وی کے مطابق،وزیر اعظم نے ایندھن کی بچت کے لیے 9 مارچ سے نافذ کفایت شعاری کے تمام اضافی اقدامات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
جمعہ کی چھٹی ختم اور سرکاری پیٹرول کی مکمل سہولت بحال کردی گئی ہے، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند کرنے کا اقدام بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
9 مارچ 2026 سے پہلے نافذ دیگر کفایت شعاری اقدامات بدستور برقرار رہیں گے۔
تین اور دس جون سے نافذ بازار بند کرنے
اوقات کار بدستور برقرار ہیں۔
دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز ، اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے۔شادی ہالز، مارکیز اور تقریبات کے مراکز رات 10 بجے بند ہوں گے۔ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے ۔ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے مستثنیٰ رہیں گے۔
فارمیسیاں، ہسپتال، کلینکس، لیبارٹریز، بیکریز، تندور، دودھ کی دکانیں، پٹرول اور سی این جی پمپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، جم، اسپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی اوقاتِ کار کی پابندی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازع سے قبل نافذ کفایت شعاری اقدامات اور دیگر پالیسی ہدایات بدستور برقرار رہیں گی۔۔