کبیروالا میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،3 افراد جاں بحق

واقعہ خانیوال روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

June 20, 2026 · قومی

کبیروالا ۔پنجاب کے شہر کبیروالا میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ خانیوال روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون، مرد اور 2 سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔