مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونا 43 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے پر آ گیا ہے۔

June 20, 2026 · کامرس

اسلام آباد ۔ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 43 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 39 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 43 سینٹ کمی کے بعد 4155.5 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔