ڈیموکریٹس کو سمجھناچاہیےہم نےایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ
ایران کو شکست، امریکہ دوبارہ طاقتور ہونے کا دعویٰ
فائل فوٹو
واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ امریکہ نے ایران جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو حالیہ جنگ میں مکمل شکست ہو چکی ہے اور سابق صدر باراک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالر فراہم کیے جبکہ انہوں نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا وہ استعمال نہیں کیا جو ضروری تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا اور ایرانی حکام باراک اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکام کا یہ خیال 100 فیصد درست تھا کیونکہ ان کے اقتدار سے پہلے ایران 47 برس تک من مانی کرتا رہا۔
سابق امریکی صدر کے مطابق ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا اور امریکہ دوبارہ طاقتور ہو چکا ہے۔