جیٹ فیول56روپے97پیسے سستا،نئی قیمت238روپے87پیسے فی لیٹر

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول بھی سستا کر دیا

June 20, 2026 · قومی, کامرس

جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کے بعد فضائی کرایوں میں کمی کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل میں کمی کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کے بعد فضائی کرایوں میں کمی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔