فرانس میں شدید گرمی کی لہر،3 افراد ہلاک،یورپ میں ریڈ ہیٹ الرٹ جاری

اسپین، اٹلی، بیلجیم اور برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

June 22, 2026 · بام دنیا

پیرس میں شہری ایک مسٹ اسپریئر سے خود خو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔(تصویر سوشل میڈیا)۔

لندن:برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور ملک کے نصف سے زائد علاقوں میں ریڈ ہیٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

جنوب مغربی فرانس میں شدید گرمی کے باعث تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ملک کے 96 ریجنز میں سے 49 میں ریڈ الرٹ نافذ ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کے باعث سیکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں اور متعدد ٹرین سروسز بھی محدود کر دی گئی ہیں۔

مغربی فرانس کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، جبکہ شہر بوردو میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین، اٹلی، بیلجیم اور برطانیہ میں بھی شدید گرمی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔