سانحہ گل پلازہ کی تفتیش مکمل،پراسیکیوشن کی طرف سے چالان پراعتراضات
کراچی پولیس نے چالان جمع کرایا، پراسیکیوشن نے اعتراضات اٹھا دیے
June 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے مقدمے کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور پولیس نے چالان پراسیکیوشن کو جمع کرا دیا ہے۔
کراچی کے نبی بخش تھانے میں کیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد جمع کرائے گئے چالان پر پراسیکیوشن نے اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔
پراسیکیوشن نے چالان کو درست کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو واپس بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ چالان کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے۔
پراسیکیوشن کے مطابق پولیس نے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل نہیں کی، اور عمارتوں میں نصب کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جانی چاہیے۔
ٹیگز: