اسٹاک مارکیٹ میں تیزی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کااضافہ
مثبت رجحان۔سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
June 24, 2026 · کامرس
کراچی میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔