آزاد کشمیرکے باشعور عوام کااحتجاج سےانکار۔ زندگی معمول پر
مختلف شہروں میں کاروبار کھلے، ٹریفک رواں، سرگرمیاں معمول کے مطابق
June 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کا حصہ بننے سے انکار کر دیا، دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری رہے۔
بھمبر، میرپور، نیلم، کوٹلی اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر شہروں میں کاروباری مراکز کھلے رہے اور ٹریفک کی روانی بھی بحال رہی۔ مختلف علاقوں میں کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری رہیں۔
آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال مسترد کرتے ہوئے پرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا۔
ٹیگز: