پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
نیب نے نعمان کو عدالت میں پیش کرکے سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا
June 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
پشاور میں قومی احتساب بیورو نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے حوالے سے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسے احتساب عدالت میں پیش کیا۔
نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نعمان کو کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا فرنٹ مین قرار دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے نام پر اسلام آباد، نتھیا گلی، ایبٹ آباد اور وادی کاغان میں کمرشل پراپرٹیز خریدی گئی ہیں۔
احتساب عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ٹیگز: