کرک کے زیبی ڈیم میں 3 افراد ڈوب گئے، 2 جاں بحق
ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے، جو فی الحال کرک میں مقیم تھے۔
June 26, 2026 · قومی
کرک۔ میں زیبی ڈیم کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی شروع کی،
تاہم 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو بحفاظت ریکور کر لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے، جو فی الحال کرک میں مقیم تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں اور بچائے جانے والے شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔