بھارت نے پہلی بار ‘آپریشن سندور’ میں ہلاک 6 فوجیوں کے نام جاری کر دیے

مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فوجی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے دعوے کیے تھے

June 26, 2026 · اہم خبریں

بھارت نے پاکستان کے ساتھ مئی 2025 کی کشیدگی کے تقریباً ایک سال بعد پہلی مرتبہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے 6 فوجی اہلکاروں کے نام سرکاری طور پر جاری کر دیے۔ یہ نام نیشنل وار میموریل کی ویب سائٹ کے “رول آف آنر” میں شامل کیے گئے ہیں۔

فہرست کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صوبیدار میجر پون کمار، رائفل مین سنیل کمار، لانس نائیک دنیش کمار، ایوی ایشن ٹیکنیشن مود مرلی نائیک، حولدار سنیل کمار سنگھ اور سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فوجی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے دعوے کیے تھے۔ پاکستان نے اس وقت اپنے شہید اہلکاروں کی تفصیلات اور شناخت جاری کر دی تھی، جبکہ بھارت نے اب تقریباً ایک سال بعد اپنے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام منظرِ عام پر لائے ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے نام جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے۔ بعض صارفین اور اپوزیشن رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ اگر کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تو اب ان اہلکاروں کے نام کیوں جاری کیے گئے، جبکہ حکومت کے حامی حلقوں نے ان فوجیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

آخر میں جاری کی گئی فہرست کے مطابق: