بلوچستان کے علاقوں کوہلو، بارکھان، رکھنی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
June 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو
بلوچستان کے علاقے کوہلو، بارکھان اور رکھنی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کوہلو، بارکھان اور رکھنی میں گزشتہ روز بھی تین بار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔
لوگ کلمہ طیب کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔