حافظ آباد کے قریب موٹروے ایم 2 پر کار حادثہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
ڈرائیور کی غفلت حادثے کی وجہ قرار، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا
June 28, 2026 · قومی
حافظ آباد (صباح نیوز) حافظ آباد کے قریب موٹروے ایم 2 پر کار حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون شدید زخمی جبکہ دو بچے معمولی زخمی ہوئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کی توجہ ہٹ جائے کے باعث کار موٹر وے سے اتر گئی ۔امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد موقع پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق بحال رہی۔