نارروال: شوہرنے ہاتھوں بیوی کو قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی

گزشتہ روز حماد سہیل اپنی بیوی سے صلح کر کے واپس لے کر آیا تھا، مقدمہ درج

June 28, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نارووال: تھانہ صدر کے گاؤں غازی وال میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی جہاں خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دی۔

واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے مطابق موضع مالوکے کی رہائشی ندا شاہین کے 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، خاوند حماد سہیل اکثر ندا شاہین کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیتا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز حماد سہیل اپنی بیوی سے صلح کر کے واپس لے کر آیا لیکن الصبح حماد سہیل نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ندا شاہین کو مارا اور گلا دبا کر قتل کر دیا، شوہر نے اپنی بیوی ندا شاہین کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ بھی لگا دی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حماد سہیل شادی کسی دوسری لڑکی سے کرنا چاہتا تھا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی۔