آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا اتحاد ہو گیا
ایل 14 اور ایل 23 پر جے یو آئی امیدوار دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔چوہدری یاسین
فائل فوٹو
مطفر آباد: آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے اتحاد کر لیا۔
پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران اتحاد کا اعلان کیا۔
ایل 14 اور ایل 23 پر جے یو آئی امیدوار دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جے یو آئی کے ساتھ باضابطہ سیاسی اتحاد کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے اتحاد سے ریاست میں دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوگا۔
چوہدری یاسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اُجاگر کیا، ایل 14 اور ایل 23 پر جے یو آئی امیدوار دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
امیر جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف نے کہا کہ آج آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیں دو حلقوں میں سپورٹ کرے گی، دیگر تمام حلقوں میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔