راولپنڈی: لنڈا بازار میں آتشزدگی، 25 سے زائد کھوکھے جل گئے
۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، جس کے بعد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں ڈسپنسری گراؤنڈ کے قریب واقع مہربان مارکیٹ کے لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند ہی لمحوں میں 25 سے زائد کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے دور سے دکھائی دے رہے تھے، جبکہ متاثرہ کھوکھوں میں رکھا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، جس کے بعد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ڈسپنسری گراونڈ ٹینچ بھاٹہ میں بھی آگ لگ گئی pic.twitter.com/JnwDvIpAFI
— Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) June 30, 2026
ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے متاثرہ مقام پر کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی، جس کے باعث واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کئی کھوکھے اور ان میں موجود قیمتی سامان جلنے سے مالی نقصان ہوا ہے، جس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
🚨راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں ڈسپنسری گراؤنڈ کے قریب واقع مہربان مارکیٹ کے لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد کھوکھے جل کر خاکستر ہو گئے، جبکہ آگ کے بلند شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے۔ ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ pic.twitter.com/JnzJ20r7e5
— Shahid Qureshi (@ShahidQurashii) June 29, 2026