مالی تنگی نے باپ کو بے بس کر دیا،بیٹے کی میت بغیر کفن تدفین کیلئے قبرستان پہنچ گیا

اہلکاروں نے ذاتی طور پر مالی تعاون کیا، کفن کا انتظام کیا اور تدفین کے دیگر ضروری اخراجات بھی پورے کیے۔

June 30, 2026 · قومی
مالی تنگی نے باپ کو بے بس کر دیا،بیٹے کی میت بغیر کفن قبرستان لے پہنچا

مالی تنگی نے باپ کو بے بس کر دیا،بیٹے کی میت بغیر کفن قبرستان لے پہنچا

ملتان میں غربت اور مالی تنگی کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک شخص وسائل نہ ہونے کے باعث اپنے بیٹے کی میت کو مناسب کفن کے بغیر قبرستان لے پہنچا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رشید آباد قبرستان میں پیش آیا، جہاں اطلاع ملنے پر لوہاری گیٹ تھانے کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی کے والد نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کفن و تدفین کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ والد نے مجبوری میں اپنے بیٹے کی میت کو صرف ایک چادر میں لپیٹ کر دفنانے کی کوشش کی تھی۔ صورتحال دیکھتے ہوئے اہلکاروں نے ذاتی طور پر مالی تعاون کیا، کفن کا انتظام کیا اور تدفین کے دیگر ضروری اخراجات بھی پورے کیے۔

پولیس کے مطابق تمام انتظامات مکمل ہونے کے بعد متوفی کی تدفین اسلامی طریقۂ کار کے مطابق انجام دی گئی۔ حکام نے کہا کہ مشکل حالات میں مستحق خاندان کی فوری مدد کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا۔