صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی
ترمیم آرڈیننس 2002 کی دفعات 2 اور 3 سے متعلق ہے، جبکہ اس کا مقصد قانون میں ضروری تبدیلیاں متعارف کرانا ہے۔
June 30, 2026 · اہم خبریں
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ترمیمی آرڈیننس 2026 پر دستخط کر دیے، جس کے بعد متعلقہ قانونی ترمیم نافذ العمل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی۔
ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری کیا گیا، جس کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002 کی بعض دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ترمیم آرڈیننس 2002 کی دفعات 2 اور 3 سے متعلق ہے، جبکہ اس کا مقصد قانون میں ضروری تبدیلیاں متعارف کرانا ہے۔
حکام کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد متعلقہ قانونی اور انتظامی امور کو نئی شقوں کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔