پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لیے فنڈ قائم

پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ سے متعلق قانونی اور مالی منظوری الگ سے حاصل کی جائے گی۔

June 30, 2026 · قومی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لیے فنڈ قائم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لیے فنڈ قائم

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کیا گیا ہے، اس فنڈ کے لیے پبلک اکاؤنٹ آف دی فیڈریشن میں ایک علیحدہ اکاؤنٹ ہیڈ بھی مختص کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈ میں موصول ہونے والی تمام رقوم مخصوص اکاؤنٹ میں جمع کی جائیں گی،فنڈ کے آپریٹنگ طریقہ کار کو وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا مشترکہ طور پر حتمی شکل دیں گے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ سے متعلق قانونی اور مالی منظوری الگ سے حاصل کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فنڈ وفاقی کابینہ کے 5 جون 2026 کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائم کیا گیا ہے،

جس کا مقصد مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے مؤثر مالی نظام فراہم کرنا ہے۔