کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا ، ایک جاں بحق
مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
کراچی: گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر اُسے روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا، لاش اور زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
موقع پر موجود مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مشتعل افراد کو منتشر کر کے ٹرک کو دوسری طرف منتقل کر کے ٹریفک کھلوا دیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جوہر موڑ پل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت محمد اکرم 22 سال جبکہ زخمی کی شناخت عبدالشکور 30 سال سے ہوئی ہے۔