نئے مالی سال کا شاندار آغاز۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,164 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

July 1, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی سال 2026-27 کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث حصص بازار میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,164 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 466 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 80 ہزار 565 پوائنٹس کی کم ترین جبکہ 1 لاکھ 81 ہزار 522 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی حاصل کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ نئے مالی سال کے پہلے ہی روز مارکیٹ نے مضبوط آغاز کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔