الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی
چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں
الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 167 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عام آدمی تحریک پاکستان، پاکستانی عوامی انقلابی لیگ، اللہ اکبر تحریک اور کسان اتحاد عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات منظور کر لیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی تازہ فہرست کے مطابق بعض سیاسی جماعتیں تاحال اپنے سربراہ اور تنظیمی ڈھانچے سے متعلق قانونی تقاضے مکمل نہیں کر سکیں۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور پاکستان ریفارم پارٹی بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے تنظیمی امور اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تقاضے مقررہ طریقہ کار کے تحت مکمل کرنا ہوتے ہیں۔