دریائے کنہار میں بہنے والا ویگو ڈالا نکال لیا گیا، پتھروں نے حالت بری کردی

گاڑی پانی کے تیز بہاؤ میں بہتے ہوئے متعدد بڑے پتھروں سے ٹکراتی رہی، جس کے نتیجے میں اس کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوگیا۔

July 2, 2026 · قومی
دریائے کنہار میں بہنے والا ویگو ڈالا نکال لیا گیا، پتھروں نے حالت بری کردی

دریائے کنہار میں بہنے والا ویگو ڈالا نکال لیا گیا، پتھروں نے حالت بری کردی

ناران کاغان کے دریائے کنہار میں تیز بہاؤ کے باعث بہنے والا ویگو ڈالا بالآخر نکال لیا گیا، تاہم پتھروں سے ٹکرانے کے باعث گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ریسکیو اور متعلقہ عملے نے مسلسل کوششوں کے بعد دریا سے ویگو ڈالا باہر نکال لیا۔ گاڑی پانی کے تیز بہاؤ میں بہتے ہوئے متعدد بڑے پتھروں سے ٹکراتی رہی، جس کے نتیجے میں اس کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوگیا۔

دریائے کنہار میں بہنے والا ویگو ڈالا نکال لیا گیا، پتھروں نے حالت بری کردی

یاد رہے کہ یہ ویگو ڈالا چند نوجوانوں کی جانب سے دریائے کنہار میں داخل کرنے کے بعد اچانک پانی کا بہاؤ بڑھنے سے بہہ گیا تھا۔ واقعے میں تمام افراد کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔