بنوں:گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکہ ، دیوار گر گئی
دھماکہ خیز مواد اسکول کے بیرونی حصے پر نصب تھا ،پولیس
July 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو
بنوں کے علاقے خیراکی میں گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اسکول کے بیرونی حصے پر نصب تھا جس کے نتیجے میں اسکول کی دیوار گرگئی۔
اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں تاہم موسم گرما کی تعطیلات کے باعث عمارت خالی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اسکول میں دھماکے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔